اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سونے کے کچھ ٹکڑوں کے لیے کیرالہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا گیا: مودی - گزشتہ کچھ برسوں میں کیرالہ

وزیر اعظم نے پالگھاٹ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان ایل ڈی ایف اور اپوزیشن یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) دونوں سے ناراض ہیں۔

pm-narendra-modi-addressing-election-rally-in-kerala
pm-narendra-modi-addressing-election-rally-in-kerala

By

Published : Mar 30, 2021, 4:29 PM IST

پالگھاٹ: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز کیرالہ کی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کی زیرقیادت لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ(ایل ڈی ایف) کی حکومت پر 'سونے کے کچھ ٹکڑوں' کے لیے ریاست کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔

وزیر اعظم مودی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ' ایل ڈی ایف کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ جیسے دھو کا بازوں نے عیسیٰ مسیح کو دھوکہ د یا تھا، ویسے ہی ایل ڈی ایف نے سونے کے چند ٹکڑوں کے لیے کیرالہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے'۔ مسٹر مودی کا یہ تبصرہ واضح طور پر 2020 کے کیرالہ کے سونے کی اسمگلنگ کے کیس کے تناظر میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں کیرالہ کی سیاست میں بڑی تبدیلی دیکھی جارہی ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان ایل ڈی ایف اور اپوزیشن یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) دونوں سے ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے یو ڈی ایف اور ایل ڈی ایف کی دوستانہ رضامندی کی سیاست جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ' مختلف نام ایک جیسے ہی کام کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد دولت کمانا ہے'۔ ریاست کی 140 رکنی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 6 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 2 مئی کو ہوگی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details