وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح گیارہ بجے آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے پروگرام 'من کی بات' کے ذریعے ملک کے عوام سے خطاب کریں گے۔ یہ 'من کی بات' کا 75 واں ایڈیشن ہوگا، جس میں وزیر اعظم مختلف ایشوز پر ملک کے عوام سے خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لوگوں سے من کی بات کے 75 ویں ایڈیشن کے موضوعات کے بارے میں آئیڈیاز اور مشورے بھی طلب کیے۔