اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی کا ریڈیو پروگرام 'من کی بات' آج - ریڈیو پروگرام من کی بات

وزیر اعظم نریندر مودی ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں عوام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ یہ پروگرام ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر کیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم مودی کا ریڈیو پروگرام 'من کی بات' آج
وزیر اعظم مودی کا ریڈیو پروگرام 'من کی بات' آج

By

Published : Jun 27, 2021, 7:46 AM IST

ریڈیو پروگرام من کی بات میں وزیر اعظم مودی آج عوام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ بی جے پی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری کی گئی معلومات کے مطابق وزیر اعظم مودی اپنے خیالات کا تبادلہ کرنے کے علاوہ منشیات سے متعلق کچھ باتیں کہیں گے۔

یہ پروگرام صبح 11 بجے سے نشر کیا جائے گا۔

قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے گزشتہ 25 اپریل کو عوام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے مہاراشٹر کی کووڈ 19 ٹاسک فورس کے ممبر ڈاکٹر ششانک جوشی سے بات کی تھی۔ ڈاکٹر جوشی کو 2014 میں پدم شری سے بھی نوازا گیا ہے۔وزیر اعظم مودی سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر جوشی نے کورونا وائرس کے میوٹیشن پر بات کی۔انہوں نے کہا تھا کہ 'اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں جس طرح سے ہم اپنے کپڑے بدلتے ہیں، وائرس اپنا رنگ بدلتا رہتا ہے۔ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور ہم بھی اس لہر پر قابو پالیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details