اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mann Ki Baat وزیراعظم مودی آج ریڈیو پروگرام من کی بات سے خطاب کریں گے - من کی بات

وزیراعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کی 93ویں قسط ہوگی۔ 'من کی بات' آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کیرالہ کے ایرناکولم میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی 'من کی بات' سنیں گے۔ Mann Ki Baat

وزیراعظم مودی آج ریڈیو پروگرام من کی بات سے خطاب کریں گے
وزیراعظم مودی آج ریڈیو پروگرام من کی بات سے خطاب کریں گے

By

Published : Sep 25, 2022, 8:01 AM IST

دہلی: وزیراعظم مودی آج صبح 11 بجے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' سے ملک کی عوام کو خطاب کریں گی۔ یہ ان کے ماہانہ ریڈیو پروگرام کی 93ویں قسط ہوگی۔ 'من کی بات' آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کیرالہ کے ایرناکولم میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی 'من کی بات' سنیں گے۔ 28 اگست کو 'من کی بات' کے آخری ایپی سوڈ میں پی ایم مودی نے ملک کے لوگوں سے غذائی قلت کے خاتمے میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔PM modi to address mann ki baat

اپکو بتادیں کہ وزیراعظم نے گزشتہ ایپی سوڈ میں ملک کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ غذائی قلت کے چیلنجوں سے نمٹنے میں سماجی بیداری کی کوششیں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 'آسام کے گاؤں بونگائی میں ایک دلچسپ پروجیکٹ، پروجیکٹ سمپورنا چلایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد غذائی قلت کے خلاف لڑائی اور اس لڑائی کا طریقہ بھی بہت منفرد ہے۔اس کے تحت کسی آنگن واڑی سنٹر کے ایک صحت مند بچے کی ماں، غذائی قلت کا شکار بچے کی ماں سے ہر ہفتے ملتی ہے اور غذائیت سے متعلق تمام معلومات پر تبادلہ خیال کرتی ہے۔ یعنی ایک ماں دوسری ماں کی دوست بن کر، اس کی مدد کرتی ہے، اسے سکھاتی ہے۔ اس اسکیم کی مدد سے اس خطہ میں ایک سال میں 90 فیصد سے زائد بچوں سے غذائی قلت دورہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Mann ki Baat: ماں اور مادری زبان زندگی کومضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے، مودی

انہوں نے کہا، "آپ سوچ سکتے ہیں، غذائی قلت دورکرنے میں موسیقی اور بھجن کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟ مدھیہ پردیش کے دتیا ضلع میں 'میرا بچہ ابھیان' شروع کیا گیا۔ اس 'میرا بچہ ابھیان' میں اس کا کامیابی کے ساتھ استعمال کیا گیا۔ اس کے تحت ضلع میں بھجن کیرتنوں کا انعقاد کیا گیا جس میں غذائی گرو کہلانے والے اساتذہ کو بلایا گیا۔ ایک مٹکا پروگرام بھی ہوا، اس میں خواتین آنگن واڑی مرکز کے لئے مٹھی بھر اناج لے کرآتی ہیں اور اس اناج سے ہفتہ کے روز 'بال بھوج' کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سے آنگن واڑی مراکز میں بچوں کی حاضری بڑھنے سے غذائی قلت بھی کم ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details