نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے پروگرام 'من کی بات' میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ پروگرام کی 92ویں قسط ہوگی۔ اس سے پہلے 31 جولائی کو ماہانہ ریڈیو پروگرام کے 91 ویں ایڈیشن میں پی ایم مودی نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہم وطنوں سے بات چیت کی تھی۔ PM Modi to address mann ki baat
اس دوران پی ایم نے کہا، 'امرت مہوتسو' آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے لیے ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر رہا ہے اور اس سے متعلق مختلف پروگراموں میں زندگی کے تمام شعبوں اور سماج کے ہر طبقے کے لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ اے آئی آر کے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے 91 ویں ایڈیشن میں ہم وطنوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے 'ہر گھر ترنگا' مہم کا ذکر کیا اور لوگوں سے 13 اگست سے 158 اگست تک گھروں میں ترنگا لہرا کر اس تحریک کا حصہ بننے کی اپیل کی تھی۔