نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزرائے قانون اور قانون سکریٹریز کی آل انڈیا کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ دو روزہ کانفرنس کی میزبانی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے گجرات کے ایکتا نگر میں کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کانفرنس کا اہتمام گجرات کی وزارت قانون و انصاف نے کیا ہے۔ Modi to address Law Ministers Conference
اس کا مقصد پالیسی سازوں کو بھارتی قانونی اور عدالتی نظام سے متعلق مسائل پر بات چیت کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس کانفرنس میں ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے بہترین طریقوں کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کر سکیں گے اور باہمی تعاون کو بہتر بنا سکیں گے۔ اس کانفرنس میں ریاستوں کے وزرائے قانون اور سیکریٹری قانون شرکت کریں گے۔