ٹویٹس کی ایک سیریز میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ بھوٹان کو اپنے قریبی دوستوں اور پڑوسیوں میں سے ایک کے طور پر پسند کرے گا اور ہم بھوٹان کی ترقی کے سفر کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے بھوٹان کے پی ایم کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، "آپ کا شکریہ، PM Modi Thanks To Bhutan PM میں اس اعزاز سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں، اور بھوٹان کے بادشاہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں"۔
وزیراعظم مودی نے اپنے بھوٹانی ہم منصب کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز کے لیے شکریہ ادا کیا پی ایم مودی نے کہا کہ وہ بھوٹان کے پائیدار ترقی کے منفرد ماڈل اور گہری روحانی زندگی سے متاثر ہیں۔
انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ’’میں بھوٹان کی پائیدار ترقی کے منفرد ماڈل اور گہرے روحانی طرز زندگی کی تعریف کرتا ہوں۔ ان کے میجسٹیز دی کنگز ڈروک گیلپوس نے مملکت کو ایک منفرد شناخت دی ہے اور ہمسایہ دوستی کے اس خاص بندھن کو پروان چڑھایا جس میں ہماری قومیں شریک ہیں۔
انہوں نے ٹویٹر پر مزید لکھا "مجھے اپنے بھوٹانی بھائیوں اور بہنوں کی طرف سے بے حد پیار حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے، اور بھوٹان کے قومی دن کے موقع پر ان سب کو میری مبارکباد پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کا ٹویٹز انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ہمیشہ بھوٹان کو اپنے قریبی دوستوں اور پڑوسیوں میں سے ایک کے طور پر پسند کرے گا، اور ہم بھوٹان کی ترقی کے سفر کی ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Bhutan Honours PM Modi: بھوٹان کا وزیراعظم مودی کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازنے کا اعلان
واضح رہے کہ بھوٹان نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو کووڈ-19 کی وبا کے دوران بے لوث انداز میں دوستی کا ہاتھ بڑھانے اور مدد کرنے کے لیے ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز سے نوازنے کا اعلان Bhutan Gives Highest Civilian Award to PM Modi کیا ہے۔