وزیراعظم نریندر مودی نے کانگو میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکاروں کی موت کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس سے ٹیلی فون پر بات کی۔ پی ایم مودی نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے قصورواروں کو مناسب سزا دلوانے کےلیے فوری طور پر اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔
کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ رہنے والے بی ایس ایف کے دو اہلکار گذشتہ منگل کو پیش آئے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ دونوں فوجی کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا حصہ تھے۔
مودی نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئٹ کیا ’کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حیران کن حملے کے معاملہ پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس سے بات کی، جس میں بی ایس ایف کے 2 بہادر اہلکاروں نے ا پنی جان گنوائی ہیں۔ قصورواروں کو سزا دلانے کےلیے فوری تحقیقات پر زور دیا‘۔