اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں حصہ لینے والے بھارتیہ دستہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا - ٹوکیو اولمپکس 2020

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں حصہ لینے والے بھارتیہ دستہ (کھلاڑیوں) کو میسرسہولیات اور ان کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔

pm modi reviewed the preparations of the participating indian contingent in tokyo olympic 2020
وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں حصہ لینے والے بھارتیہ دستہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

By

Published : Jul 9, 2021, 10:13 PM IST

وزیراعظم 13 جولائی کو اولمپکس کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے اور ان کے تئیں اپنی نیک خواہشات بھی پیش کریں گے۔

وزیر اعظم نے آج اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھارتیہ دستہ کو فراہم کردہ سہولیات اور ان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کھلاڑیوں کو درکار سازوسامان سے متعلق تفصیلات، ٹیکہ کاری کی نوعیت و کیفیت، انہیں فراہم کی جانے والی کثیر النوع سہولتوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:بھارتی شوٹنگ ٹیم 16 جولائی کو ٹوکیو روانہ ہوگی

130 کروڑ بھارتیوں کی جانب سے، میں 13 جولائی کواولمپکس کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کروں گا تاکہ مستقبل کے لیے انہیں اپنی نیک خواہشات پیش کرسکوں۔ آئیں ہم سب (# چیئر 4 انڈیا) ان کے لیے جشن کا ماحول بنائیں۔'

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details