دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو عاشورہ کے دن حضرت امام حسینؓ کی صداقت پر ایقان اور عظیم قربانی کو یاد کیا۔ مودی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کو ان کی سچائی کے لیے اٹل عزم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے یاد کیا جاتا ہے ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، 'آج کا دن حضرت امام حسینؓ کی شہادت کو یاد کرنے کا دن ہے۔PM Modi On Hazrat Imam Hussain
انہیں سچائی اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ مساوات اور بھائی چارے کو بھی بہت اہمیت دیتے تھے۔