بھارت آج اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ ملک بھر میں جشن آزادی منایا جا رہا ہے۔ ملک کی مرکزی تقریب دارالحکومت دہلی کے لال قلعے میں منعقد ہوئی۔
جہاں سے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 ویں صدی میں بھارت کے خوابوں اور خواہشات کو پورا ہونے سے کوئی رکاوٹ نہیں روک سکتی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت ہماری زندگی ہے، ہماری طاقت ہماری یکجہتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہماری زندگی کی قوت کا احساس قوم پہلے، ہمیشہ پہلے کا نعرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- PM Modi's Speech: لال قلعہ کی فصیل سے وزیراعظم کا خطاب، کہا یہ نیا بھارت بنانے کا دور
- PM Modi's Speech: وزیراعظم کے خطاب کی دس اہم باتیں۔۔۔۔۔
- جنگ آزادی میں اشفاق اللہ خان کا کردار
پی ایم نے کہا "میں پیش گوئی کرنے والا نہیں ہوں، میں عمل کے ثمرات پر یقین رکھتا ہوں۔ مجھے ملک کے نوجوانوں پر یقین ہے۔ میرا یقین ملک کی بہنوں اور بیٹیوں، ملک کے کسانوں ، ملک کے پیشہ ور افراد پر ہے۔ یہ Can Do Generation ہے یہ ہر ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔
ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی ترقی کے لیے صحیح اور قیمتی وقت ہے۔ اس نے اس پر ایک نظم بھی پڑھی۔ پی ایم نے کہا:
یہی سمے ہے،صحیح سمے ہے
بھارت کا انمول سمے ہے۔
کچھ ایسا نہیں جو کر نا سکو،
کچھ ایسا نہیں جو پا نا سکو۔