اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Happy New Year 2023 صدرمرمو، دھنکھڑ، وزیر اعظم سمیت مختلف رہنماؤں نے ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد دی - وزیر اعظم مودی ہم وطنوں کومبارک باد پیش کی

ملک و بیرو ممالک میں نئے سال کا جشن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس درمیان وزیر اعظم مودی، صرر مرمو، نائب صدر دھنکھڑ، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی سمیت مختلف اعلیٰ رہنماؤں نے سال نو کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی۔New Year Wishes To the Nation

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 1, 2023, 8:00 PM IST

نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) نئے سال کے پرمسرت موقع پر اتوار کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی اور اپوزیشن کے سبھی لیڈروں نے نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔PM Modi extends New Year wishes to the nation

نئے سال کے موقع پر صدر مرمو نے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ’’سال 2023 ہم سب کی زندگیوں میں نئی ​​تحریک، اہداف اور کامیابیاں لائے۔ آئیے ہم خود کو ملک کے اتحاد، سالمیت اور جامع ترقی کے لیے وقف کریں۔‘‘

نائب صدر دھنکھر نے بھی ہم وطنوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نئے سال 2023 کا خیر مقدم کرتے ہوئے میں اپنے ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ خوشی کا موقع ہماری کوششوں کو مزید بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کا موقع ہے، تاکہ ترقی کی رفتار کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ 'سال 2023 آپ سب کے لیے اچھا ہو! دعا ہے کہ یہ سال امیدوں، خوشیوں اور ڈھیروں کامیابیوں سے بھرا ہو۔ آپ سب کی صحت کے لیے نیک خواہشات۔'

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی لوگوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھاکہ آپ سب کو سال 2023 کے لیے نیک خواہشات۔ دعا ہے کہ یہ سال آپ سب کی زندگیوں میں اچھی صحت، خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔'

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ٹویٹ کیاکہ "میرے ہم وطنو!، نئے سال کی خوشی کے موقع پر میں آپ سب کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔' انہوں نے سب کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ کانگریس صدر نے لوگوں سے پارٹی کی جاری بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔'

یہ بھی پڑھیں: Happy New Year 2023 دنیا بھر میں نئے سال کا جشن، لوگ روشنیوں اور رنگوں سے شرابور

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details