اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Vijay Diwas 2021: وزیر اعظم نے وجے دیوس پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

فتح کی تقریبات کا آغاز گذشتہ سال 16 دسمبر کو پاکستان پر جیت Victory Over Pakistan کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں ہوا تھا۔ وزیر اعظم نے اس دن نیشنل وار میموریل National War Memorial سے چار سنہری فتح کی مشعلیں روشن کی تھیں، بعد ازاں ان مشعلوں کو کنیا کماری، انڈمان اور نکوبار، جموں و کشمیر، سیاچن، لونگو والہ ، اگرتلہ اور شہداء کے گاؤں میں گھمانے کے بعد قومی جنگی یادگار پر واپس لایا گیا۔ جہاں وزیراعظم نے انہیں یہاں نصب کیا۔

وزیر اعظم نے وجے دیوس پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا
وزیر اعظم نے وجے دیوس پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Dec 16, 2021, 3:30 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi نے 1971 کی لڑائی میں پاکستان پر جیت کے 50 سال مکمل 50th anniversary of the 1971 Indo-Pak war ہونے پر جمعرات کی صبح قومی جنگی یادگار National War Memorial پر جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت Tribute To Martyrs پیش کیا۔ نریندر مودی نے ایک سال تک ملک کے مختلف حصوں میں گھمائے جانے کے بعد وار میموریل لائے گئے چار مشعلوں کو 'اکھنڈ جیوتی' کو بھی وہاں نصب کیا۔ اس موقع پر وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور تینوں افواج کے سربراہان اور کئی سینئر فوجی افسران اور معززین بھی موجود تھے۔

اس فتح کی تقریبات کا آغاز گزشتہ سال 16 دسمبر کو پاکستان پر فتح کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں ہوا تھا۔ وزیر اعظم نے اس دن نیشنل وار میموریل سے چار سنہری فتح کی مشعلیں روشن کی تھیں، بعد ازاں ان مشعلوں کو کنیا کماری، انڈمان اور نکوبار، جموں و کشمیر، سیاچن، لونگو والہ ، اگرتلہ اور شہداء کے گاؤں میں گھمانے کے بعد قومی جنگی یادگار پر واپس لایا گیا۔ جہاں وزیراعظم نے انہیں یہاں نصب کیا۔

مزید پڑھیں:Vijay Diwas: کرگل وجے دیوس: دراس میں کرگل وار میموریل پر تقریب کا اہتمام



نریندر مودی نے جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بعد میں وہاں رکھے ای-رجسٹر میں اپنا پیغام لکھا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے وزیراعظم کو سووینئر بھی پیش کیا۔ 1971 میں پاکستان کو ہندوستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے 93000 سے زائد فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش بھی ایک نئے ملک کے طور پر وجود میں آیا۔ بنگلہ دیش میں اس ی فتح کے دن کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔صدر رام ناتھ کووند کلیدی تقریب میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر بنگلہ دیش میں ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details