اردو

urdu

By

Published : Nov 26, 2022, 4:26 PM IST

ETV Bharat / bharat

PM Modi pays tribute to Mumbai attack victims وزیر اعظم مودی نے ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو 'یوم آئین' کے موقع پر '26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے' میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال پہلے جب بھارت اپنے آئین، اپنے شہریوں کے حقوق کا جشن منا رہا تھا، بھارت پر سب سے بڑا دہشت گرد حملہ انسانیت کے دشمنوں نے کیا تھا۔26/11 Mumbai Terror attacks

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو 'یوم آئین' کے موقع پر '26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے' میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر اعظم مودی نے 14 سال قبل ممبئی میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہاں سپریم کورٹ کے ذریعہ منعقد ایک تقریب میں اپنی تقریر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 26 نومبر کو جب ملک یوم آئین منا رہا تھا، بھارت کو انسانیت کے دشمنوں کے ہاتھوں اپنی تاریخ کے سب سے بڑے دہشت گرد حملے کا سامنا کرنا پڑا۔26/11 Mumbai Terror attacks

اس واقعہ کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہاکہ ''14 سال پہلے جب بھارت اپنے آئین، اپنے شہریوں کے حقوق کا جشن منا رہا تھا، بھارت پر سب سے بڑا دہشت گرد حملہ انسانیت کے دشمنوں نے کیا تھا۔ میں ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details