اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Actor Krishnam Raju Passed Away مودی نے کرشنم راجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا - مودی کا کرشنم راجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

وزیر اعظم نریندر مودی نے کرشنم راجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آنے والی نسلیں ان کی فلمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو یاد رکھیں گی۔' PM Modi mourn demise of Krishnam Raju

مودی نے کرشنم راجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
مودی نے کرشنم راجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

By

Published : Sep 11, 2022, 2:01 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ٹالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار کرشنم راجو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مودی نے ٹویٹ کر کے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ تجربہ کار اداکار کے انتقال سے غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یو وی کرشنم راجو گارو کے انتقال سے غمزدہ ہوں۔ آنے والی نسلیں ان کی فلمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو یاد رکھیں گی۔ وہ سماجی خدمت میں بھی پیش پیش رہے اور ایک سیاسی رہنما کے طور پر اپنی شناخت بنائی۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ Modi expresses condolences on death of Krishnam Raju

اداکار اور سابق مرکزی وزیر راجو کا آج علی الصبح ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 83 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹیاں ہیں۔اپنی باغیانہ اداکاری کے لیے مداحوں اور تیلگو انڈسٹری میں 'باغی اسٹار' کے نام سے مشہور مسٹر راجو صحت کے مسائل سے نبرد آزما تھے۔ وہ گچی باؤلی کے اے آئی جی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں صبح 3:25 بجے ان کا انتقال ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details