اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi meets UN Chief پی ایم مودی کی یو این سربراہ سے ملاقات اور مشن لائف کا آغاز

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو گجرات کے کیواڈیا میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشن لائف Mission LiFE (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کا آغاز کیا۔ جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ PM Modi meets UN Chief

PM Modi meets UN Chief Antonio Guterres in Kevadia, launched Mission LiFE
پی ایم مودی کی یو این سربراہ سے ملاقات اور مشن لائف کا آغاز

By

Published : Oct 20, 2022, 8:25 PM IST

کیواڈیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کیواڈیا کے ایکتا نگر میں واقع اسٹیچو آف یونٹی میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گٹیرس سے ملاقات کی۔ حکام نے بتایا کہ مودی نے گٹیرس کے ساتھ طویل بات چیت کی، جو بدھ سے ہندوستان کے تین روزہ دورے پر ہیں۔PM Modi meets UN Chief

دونوں رہنماؤں نے اسٹیچو آف یونٹی پر پھول بھی چڑھائے۔ اس کے بعد پی ایم مودی اور اقوام متحدہ کے سربراہ نے مشن لائف Mission LiFE (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کا آغاز کیا۔ جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے لیے انفرادی اور اجتماعی کارروائی کو فروغ دینا۔

مشن لائف کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو حکومتی پالیسی کا معاملہ بنایا گیا ہے تاہم پالیسی سازی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مشن لائف ایک عالمی تحریک ہے جو زمین کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے موسمیاتی ہنگامی صورتحال، حیاتیاتی تنوع میں کمی اور زمین کی آلودگی میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

پی ایم مودی کی یو این سربراہ سے ملاقات اور مشن لائف کا آغاز

وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی طرف سے تصور کردہ، مشن لائف ہندوستان کی قیادت میں ایک عالمی عوامی تحریک ہونے کی امید ہے جو ماحولیات کے تحفظ کے لیے انفرادی اور اجتماعی کارروائی کو فروغ دے گی۔ وزارت خارجہ کے مطابق، مشن لائف ای اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر آب و ہوا کی کارروائی اور پائیدار ترقی کے اہداف کی جلد کامیابی کو ظاہر کرنے کے لیے ہندوستان کی دستخطی پہل ہوگی۔

دراصل موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے نومبر 2021 میں گلاسگو میں COP26 سربراہی اجلاس منعقد ہوا تھا۔ جس میں پی ایم مودی نے مشن لائف کا تصور پیش کیا تھا۔ آج اسی کا آغاز پی مودی نے یو این سربراہ کے پمراہ کیا ہے۔ مشن لائف کا مطلب ’ماحول کے لیے طرز زندگی‘ اس مشن کا مقصد انفرادی اور کمیونٹی کی سطح پر چھوٹ چھوٹے اقدامات کو نافذ کرکے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

پی ایم مودی کی یو این سربراہ سے ملاقات اور مشن لائف کا آغاز

یہ بھی پڑھیں:UN chief in Mumbai یواین سربراہ نے ممبئی میں 26/11 حملوں کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا

اس سے قبل بدھ کے روز، گٹیرس نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی اور کثیرالجہتی میں عالمی خدشات اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ ایکتا نگر، کیواڈیا میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔ عالمی خدشات اور کثیرالجہتی میں چیلنجوں کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے بدھ کو ممبئی کے تاج محل پیلس ہوٹل میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (IIT) بمبئی میں طلباء سے خطاب کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details