وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی کے دورے پر پہنچنے پر جمعہ کے روز یوروپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا نان ڈیر لیئن سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نریندرمودی کی یورپی یونین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ مودی نے اپنے پہلے سرکاری پروگرام میں یوروپی کونسل اور یوروپی کمیشن کے صدور سے ملاقات کی۔ ان لیڈروں نے بھارت اور یوروپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان روابط کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلے میں گفتگو کی تاکہ ورلڈ آرڈر کو بہتر بنایا جاسکے۔
وزیراعظم نے یوروپ کے پانچ روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچ گئے جہاں ہوائی اڈے پر اٹلی کے سینئر افسران اور بھارت کے سفیر ڈاکٹر نینا ملہوترا نے ان کا استقبال کیا۔
سرکاری پروگرام کے مطابق مودی دو پہر میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر گلہائےعقیدت پیش کریں گے اور شام کو تقریباً پانچ بجے اٹلی کے وزیر اعظم ماریو درگو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ مودی غیر مقیم بھارتی برادری کے ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم مودی کل جی۔20 سمٹ میں حصہ لیں گے اور مختلف لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ وہ وٹیکن سیٹی میں عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر خارجہ کارڈینل پوترو پورولن سے بھی بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم 31 اکتوبر کو برطانیہ جائیں گے اور اسکارٹ لینڈ کے گلاسگو میں 31 اکتوبر سے 12 نومبر تک موسمیاتی تبدیلی پر شرکا کے 26 ویں اجلاس کے دوران یکم اور 2 نومبر کو عالمی لیڈروں کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔