PM Modi Meets Chinese President بالی میں وزیراعظم مودی کی چینی صدر سے ملاقات - modi in bali
وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی بالی میں جی 20 ڈنر کے دوران ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا۔ لداخ میں کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں رہنماؤں کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔PM Modi Meets Chinese President
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان جی 20 عشائیہ کے دوران ملاقات ہوئی ہے۔ حالانکہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا کوئی باضابطہ پروگرام نہیں ہے۔ جی 20 ڈنر کے دوران پی ایم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران مختصر بات چیت کی۔ مشرقی لداخ میں چین کی طرف سے سرحدی دراندازی پر جاری کشمکش کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے امکانات پر سوالات اٹھے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ لداخ میں کشیدگی شروع ہونے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب دونوں رہنماؤں کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔ PM Modi Meets Chinese President