افغانستان نژاد ہندو اور سکھ برادری کے ایک وفد نے ہفتے کو دہلی میں نریندر مودی سے ملاقات کی Afghan Hindu-Sikh delegation Meets PM Modi اور افغانستان کے لوگوں کو دی جارہی مدد اور طالبان کے قبضہ کے بعد وہاں سے لوگوں کو نکالنے میں کی گئی مدد کے لیے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
وفد کے اراکین میں ایسے لوگ شامل تھے جو گزشتہ دہائیوں میں اور گزشتہ برس اگست کے بعد بھارت واپس آئے تھے۔ ان لوگوں نے وزیراعظم سے صبح ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد میں افغان نژاد ہندوستانی قومی برادری کے لیڈر گلجیت سنگھ، ہربھجن سنگھ، ڈاکٹر رگھوناتھ کوچر اور کاروباری بنساری لال ارندہ شامل تھے۔
ارندہ کو گزشتہ برس اغوا کرلیا گیا تھا اور انہیں کچھ دن بعد رہا کیا گیا تھا۔ وفد میں افغانستانی شہری ندان سنگھ سچدیو بھی شامل تھے جس کا سال 2020میں طالبان نے اغوا کرلیا گیا تھا۔
تمام نے افغانستان میں اقلیتی برادری کی مدد کے لیے وزیراعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے وزیراعظم کو شہریت ترمیمی ایکٹ سی اے اے ، ویزا اور پرمٹ سے متعلقہ امور بھی واقف کرایا۔