وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کے اواخر میں امریکہ کا دورہ کرسکتے ہیں یہ دورہ کورونا وائرس کی صورتحال پر منحصر ہوگا۔ اس بارے میں تاحال کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 12 اور 13 جون کو جی 7 اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کی۔
پچھلے ماہ وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کوونا وائرس کے پیش نظر جی 7 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ جی 7 گروپ میں برطانیہ ، کنیڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی جاپان اور امریکہ شامل ہیں۔
اس مرتبہ گروپ 7 کے چیرمین برطانیہ نے بھارت ، آسٹریلیا ، جنوبی کوریا اور جنوبی آفریقہ کو بھی اس کانفرنس کے اجلاس میں مدعو کیا تھا۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے 47 ویں جی 7 اجلاس میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو دعوی تھی تھی۔ بورس جانسن اس وقت جی 7 کے صدر ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن ، جنوبی آفریقہ کے صدر سیریل راما فونسا جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کو بھی دعوت دی تھی۔
اس مرتبہ برطانیہ کی جانب سے اس اجلاس کی تھیم ''پھر سے بہتر بناؤ'' تھی۔ یہ تھیم پچھلے 18 ماہ سے جاری کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے جواب میں تھی۔ اس تھیم کے تحت متاثرہ افراد کے لیے ویکسین پالیسی ، مضبوط حوصلہ اور صحت یابی کا شرح بڑھانا ہے۔