اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم نے 35 فصلوں کی نئی اقسام جاری کیں - urdu news

وزیر اعظم نریندر مودی نے ماحولیاتی تبدیلی اور غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ 35 فصلوں کی نئی اقسام کو لانچ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی اور آلات گاؤں گاؤں تک پہنچانے پر زور دیا۔

جدید تکنیک اور آلات گاؤں گاؤں تک پہنچایے: وزیراعظم مودی
جدید تکنیک اور آلات گاؤں گاؤں تک پہنچایے: وزیراعظم مودی

By

Published : Sep 28, 2021, 3:21 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر جدید تکنیک اور آلات گاؤں گاؤں تک لے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے فصل کی لاگت میں کمی آئے گی اور ناموافق حالات میں کسان بہتر پیداوار حاصل کرسکیں گے۔

وزیر اعظم نے آب و ہوا کی تبدیلی کے پیش نظر خصوصی فوائد والی نئی تیار کردہ 35 فصل کی اقسام کو جاری کیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل اسٹریس مینجمنٹ رائے پور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی کہا کہ بدلتے موسم اور نئے حالات نہ صرف فصلوں بلکہ مویشیوں کے لیے بھی سنگین چیلنج ہیں۔ نئے حالات میں زیادہ غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کے لئے بیجوں کی نئی اقسام پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے موسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی اہل زیادہ غذائیت والی فصلوں، کم پانی ، سنگین بیماریوں میں محفوظ اقسام ، جلد پکنے والی فصلوں اور کھارے پانی والی فصلوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ۔ کیڑوں سے بھی فصلوں کو بڑا نقصان پہنچتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ انہیں ایک حفاظتی کور دیا جائے تاکہ تیزی سے ترقی ہوگی۔

نریندر مودی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں مختلف فصلوں کی 1300 اقسام کے بیج جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 کروڑ سے زائد کسانوں کو سوائل ہیلتھ کارڈ جاری کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں زراعت کے اخراجات میں بچت ہو رہی ہے اور انہیں غیر ضروری کھاد اور جراثیم کش ادویات کااستعمال نہیں کرنا پڑتا۔

مزید پڑھیں:


وزیر اعظم نے کہا کہ فصل بیمہ یوجنا کے ایک لاکھ کروڑ روپے کے کسانوں کے دعوے ادا کیے گئے ہیں اور پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details