اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی نے ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے والوں کو مبارکباد دی - بھارت میں ٹیکہ کاری کی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ایک ٹویٹ کیا کہ 'ہندوستان کی ٹیکہ کاری مہم رفتار پکڑ رہی ہے۔ اس کوشش کو آگے بڑھانے والوں کو مبارکباد۔ ہمارا عزم سب کے لےے ویکسن اور سب کو مفت ویکسین ہے۔'

مودی نے ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھا نے والوں کو مبارکباد دی
مودی نے ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھا نے والوں کو مبارکباد دی

By

Published : Jun 28, 2021, 5:26 PM IST

Updated : Jun 28, 2021, 7:55 PM IST

وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کے تمام باشندوں کو مفت ویکسن کے سرکار کے عزم کا اعادہ کیا۔

نریندر مودی نے پیر کے روز ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ہندوستان کی ٹیکہ کاری مہم رفتار پکڑ رہی ہے۔ اس کوشش کو آگے بڑھانے والوں کو مبارکباد۔ ہمارا عزم سب کے لےے ویکسن اور سب کو مفت ویکسین ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کا ویکسینیشن سے متعلق ایک گرافکس بھی شیئر کیا ہے۔ اس میں ملک میں ٹیکہ کاری کی تعداد اور بیرون ملک میں ٹیکہ کاری کی تعداد کے تقابلی اعداد و شمار دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ان اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان ٹیکہ کاری کے معاملے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے آگے پہنچ گیا ہے۔
-یواین آئی

Last Updated : Jun 28, 2021, 7:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details