اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

PM Modi Inaugurates Super-Speciality Hospital: وزیر اعظم نے کے کے سپر اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا - PM Modi inaugurates Super-Speciality Hospital in Bhuj

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے کچھ میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے بھج میں بنے کے کے پٹیل سپر اسپیشلٹی اسپتال کا افتتاح کیا۔ PM Modi Inaugurates SuperSpeciality Hospital

By

Published : Apr 16, 2022, 6:06 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں بھج اور کَچھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے ہونے والی تباہی کو پیچھے چھوڑ کر بھج اور کَچھ کے لوگ اب اپنی محنت سے اس خطے کے لیے ایک نئی قسمت لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ “آج اس علاقے میں بہت سی جدید طبی خدمات موجود ہیں۔ اسی سلسلے میں آج بھج کو ایک جدید، سپر اسپیشلٹی اسپتال مل رہا ہے PM Modi Inaugurates Super-Speciality Hospital۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہسپتال خطے کا پہلا خیراتی سپر اسپیشلٹی اسپتال ہے، جو کَچھ کے لوگوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں فوجی اہلکاروں اور تاجروں کو معیاری طبی علاج کی ضمانت دے گا۔'

انہوں نے صحت کے تئیں روک تھام کے اپنے نقطہ نظر پر دوبارہ زور دیا اور صفائی، ورزش اور یوگا پر توجہ دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے اچھی خوراک، صاف پانی اور غذائیت کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کچھ علاقے سے یوگا ڈے کو بڑے پیمانے پر منانے، غیر ممالک میں مقیم کَچھ کے لوگوں سے کَچھ میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے اور ہر اضلاع میں 75 امرت سروورکی اپیل کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ صحت کی بہتر سہولیات صرف بیماریوں کے علاج تک محدود نہیں ہوتی ہے، یہ سماجی انصاف کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی غریب کو سستا اور بہترین علاج میسر آتا ہے تو اس کا نظام پر یقین مضبوط ہوتا ہے۔ غریب کو علاج کے اخراجات کی فکر سے آزادی ملتی ہے تو وہ بے فکر ہوکرغربت سے نکلنے کے لیے محنت کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں صحت کے شعبے کی جتنی بھی اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں وہ اسی سوچ سے متاثر ہیں۔

آیوشمان بھارت یوجنا اور جن اوشدھی یوجنا سے ہر برس غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کے لاکھوں کروڑ روپے علاج میں خرچ ہونے سے بچ رہے ہیں۔ صحت اور تندرستی کے مراکز اور آیوشمان بھارت سواستھ سویدھا یوجنا جیسی مہم تمام لوگوں کے لیے علاج کو آسان بنانے میں مددکررہی ہیں۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل ہیلتھ مشن مریضوں کے لیے سہولیات کو بڑھا رہا ہے۔ ضلع میں آیوشمان سواستھ سویدھا مشن کے ذریعے جدید اور اہم طبی سہولیات تیار کی گئی ہیں اور اسے بلاک سطح تک لے جایا جا رہا ہے۔ ہر ضلع میں اسپتال بن رہے ہیں۔ اسی طرح ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل کالجز کی تعمیر کا مقصد ہو یا پھرمیڈیکل ایجوکیشن سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی کوششیں، آنے والے 10 برسوں میں ملک کو ریکارڈ تعداد میں نئے ڈاکٹر ملنے جا رہے ہیں۔

گجرات کے بارے میں وزیر اعظم نے کہاکہ ’’ایک ایسی صورتحال سامنے آئی کہ نہ میں کَچھ چھوڑ سکتا ہوں اور نہ ہی کَچھ مجھے چھوڑ سکتا ہے۔ انہوں نے گجرات میں بنیادی طبی سہولیات اور تعلیم کے میدان میں حالیہ توسیع کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج نو ایمس ہیں، 36 سے زیادہ میڈیکل کالج ہیں، جب کہ پہلے صرف نو کالج تھے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل سیٹوں کی تعداد 1100 سے بڑھ کر 6000 ہو گئی ہیں۔ راجکوٹ ایمس میں کام شروع ہو چکا ہے اور احمد آباد کے سول ہسپتال میں ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے 1500 بستروں کا بنیادی ڈھانچہ بنایا جا رہا ہے۔ کارڈیالوجی اور ڈائیلاسز کی سہولیات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس اسپتال کی تعمیرشری کچھی لیوا پٹیل سماج، بھج کے ذریعہ کی گئی ہے۔ یہ پورے کچھ میں پہلا خیراتی سپر اسپیشلٹی ہسپتال ہے۔ یہ مجموعی طورپر200 بستروں پر مشتمل اسپتال ہے۔ اس اسپتال میں مریضوں کوسپر اسپیشلٹی جیسے کی انٹروینشنل کارڈیالوجی (کیتھلیب)، کارڈیوتھوراسک سرجری، ریڈی ایشن آنکولوجی، میڈیکل آنکولوجی، سرجیکل آنکولوجی، نیفرولوجی، یورولوجی، نیوکلیئر میڈیسن، نیورل سرجری ، جوائنٹ ریپلیسمنٹ اور دیگر ذیلی خدمات جیسے سائنس سے متعلق ٹیسٹنگ لیبارٹریز، ریڈیولاجی وغیرہ کو قابل رسائی بنایا گیا ہے۔ کے کے پٹیل سپر اسپیشلٹی اسپتال میں اس علاقے کے لوگوں کے لیے سستی خدمات آسانی سے قابل رسائی بنائی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details