اردو

urdu

By

Published : May 28, 2023, 9:14 AM IST

Updated : May 28, 2023, 1:33 PM IST

ETV Bharat / bharat

New Parliament Building inauguration مودی نے نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا اور لوک سبھا میں سینگول نصب کیا

تمل ناڈو کے ادھیانم سنتوں نے مکمل رسومات کے ساتھ رسم ادا کی۔ وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا پوجا میں بیٹھے تھے۔ مذہبی رسومات کے بعد ماتحت سنتوں نے سینگول کو وزیر اعظم نریندر مودی کے حوالے کیا جسے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں نصب کیا گیا ہے

نئی پارلیمنٹ کا افتتاح
نئی پارلیمنٹ کا افتتاح

دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے ساتھ ملک کے نوتعمیر پارلیمنٹ ہاؤس کو آج یہاں قوم کے نام وقف کیا اور نئے لوک سبھا ہاؤس میں عقیدت کے ساتھ مقدس سینگول نصب کیا۔

مودی صبح تقریباً 7.30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں پہنچے اور اوم برلا نے ان کا استقبال کیا۔ ریشم کی دھوتی، کُرتا اور گلابی جیکٹ پہنے مسرور نظر آنے والے مودی نے سب سے پہلے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اوم برلا کے ساتھ وہاں ہون اور مذہبی رسومات میں حصہ لیا۔ وزیر اعظم مودی نے اس کے بعد تمل ناڈو کے مختلف ادیموں سے آئے سنتوں کے ذریعہ لائے گئے سینگول کو پرنام کیا اور پھر اسے پانچ ادینم سنتوں کے ہاتھوں سے عقیدت سے حاصل کیا۔

اس کے بعدمودی نے ادینم سنتوں سے آشیرواد لیا اور پھر اوم برلا اور ادینم سنتوں کے ساتھ وہ نئی لوک سبھا کے اندر گئے اور اسپیکر کی نشست کے پیچھے دائیں جانب شیشے کے کیس میں سینگول نصب کیا، جو خودمختاری، انصاف، حکمرانی اور خوشحالی کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے چراغ جلایا اور سینگول پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ادینم سنت بھی ایوان میں موجود تھے۔

اس کے بعد وزیر اعظم مودی اور اوم برلا باہر آئے اور پھر نئی پارلیمنٹ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تعمیراتی مزدوروں سے ملاقات کی اور انہیں شال اور نشانات دے کر اعزاز سے نوازا۔ اس کے بعد تمام مذاہب کی دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ بدھ مت، جین، پارسی، سکھ، اسلام، ویدک وغیرہ جیسے مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے دعا کی۔ اس کے بعد مودی نے پروگرام میں موجود مہمانوں سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔

اس پروگرام میں مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ، امت شاہ، اشونی وشنو، انوراگ ٹھاکر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا، سابق لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن و اعلیٰ حکام وغیرہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:New Parliament Building ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت کا افتتاح آج

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے بعد عمارت کی تعمیر میں کام کرنے والے کارکنوں کو اعزاز سے نوازا۔ نئی پارلیمنٹ میں سرودھرم سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت کئی نامور لوگ موجود ہیں۔ اس تمام مذاہب کے اجتماع میں بدھ، جین، پارسی، سکھ سمیت کئی مذاہب کے مذہبی رہنماؤں نے اپنی پوجا کی۔

Last Updated : May 28, 2023, 1:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details