بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک (IEW) 2023 کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب ان چیلنجوں اور مواقع پر بات کرنے کے لیے ہے جو روایتی اور غیر روایتی توانائی کی صنعتوں، حکومتوں اور تعلیمی اداروں کے رہنماؤں کو ایک فلیٹ فارم پر لائے گا۔ جس میں دنیا بھر سے 30 سے زائد وزراء شرکت کریں گے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (MoPNG) نے ایک بیان میں کہا کہ انڈیا انرجی ویک چھ سے آٹھ فروری تک منعقد ہونے والا ہے، جس کا مقصد توانائی کی منتقلی کے پاور ہاؤس کے طور پر بھارت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک (IEW) 2023 کا افتتاح کیا۔
تقریب کے دوران وزیراعظم نے عالمی تیل اور گیس کے سی ای اوز کے ساتھ گول میز بات چیت میں شرکت کی۔ وہ گرین انرجی کے میدان میں کئی اقدامات بھی شروع کریں گے۔ انڈیا انرجی ویک جو کہ ایک G20 ایونٹ ہے، بنگلورو میں 6 سے 8 فروری تک منعقد ہو رہا ہے۔ اس کا مقصد بھارت کی بڑھتی ہوئی طاقت کو توانائی کی تبدیلی کی سپر پاور کے طور پر ظاہر کرنا ہے۔