وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 15 دسمبر 2020 کو کچھ کے دھورڈو کا دورہ کریں گے اور ریاست میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے'۔
- پانی، توانائی اور دودھ سے متعلق منصوبے:
اس میں بتایا گیا ہے کہ 'ان منصوبوں میں پانی کو صاف بنانے والا پلانٹ، ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک اور مکمل خودکار دودھ پروسیسنگ اینڈ پیکنگ پلانٹ شامل ہے'۔
وزیر اعظم وہائٹ رن کا دورہ بھی کریں گے، اس کے بعد ثقافتی پروگرام کا مشاہدہ کریں گے۔
گجرات نے منڈوی میں پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ کے ساتھ سمندری پانی کو پینے کے قابل شفاف پانی میں تبدیل کرنے کی سمت ایک اہم اقدام اٹھایا ہے۔
پی ایم او نے بتایا کہ یہ ڈیسی لینیشن پلانٹ جس کی روزانہ 10 کروڑ لیٹر صلاحیت (100 ایم ایل ڈی) ہے، گجرات میں پانی کی حفاظت کو نرمدا گرڈ، سونی نیٹ ورک کی تکمیل اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کی مدد سے مضبوط بنائے گا۔
- آبی وسائل کی ذخیرہ اندوزی: