اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Karnataka Polls 2023 وزیراعظم مودی کی کانگریس پر سخت تنقید - مودی کا انتخابی منشور پر کانگریس کو نشانہ بنایا

وزیر اعظم مودی کرناٹک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پرسخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں بجرنگ بلی پر تالا لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراصل کانگریس نے آج اپنے منشور میں پی ایف آئی کی طرز پر بجرنگ دل پر بھی پابندی عائد کرنے کی بات کہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 2, 2023, 8:35 PM IST

وجئے نگر:وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کی صورت میں بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کے عزم پر سخت حملہ کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ شری رام کے بعد کانگریس کو بھگوان ہنومان سے بھی مسئلہ ہے کیونکہ اس نے اپنے انتخابی منشور میں جئے بجرنگ بلی کا نعرہ لگانے والوں کوبند کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کرناٹک کے وجئے نگر میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا، ''آج ہنومان جی کی اس مقدس سرزمین کونمن کرنا اور اس کی ترقی دیکھنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ آج جب میں یہاں ہنومان جی کو پرنام کرنے آیا ہوں، اسی وقت کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں بجرنگ بلی پر تالا لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے یہ بھی کہا، "پہلے شری رام کو بند کیاگیاتھا اور اب انہوں نے جئے بجرنگ بلی کا نعرہ لگانے والوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ کانگریس پارٹی کو بھگوان شری رام سے بھی پریشانی ہوتی تھی اور اب اسے جئے بجرنگ بلی کہنے والوں سے بھی پریشانی ہے۔ وزیر اعظم آج صبح بنگلورو میں جاری کانگریس کے انتخابی منشور پر تبصرہ کر رہے تھے۔ اس نے پیپلز فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ساتھ بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا وعدہ کیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ تنظیمیں اقلیتوں اور اکثریتی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلاتی ہیں۔کانگریس کے منشور پر مزید حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس کچھ بھی نہیں دے سکتی، لیکن نام نہاد گارنٹی کے نام پر جھوٹ بولتی ہے، کیونکہ اس نے پہلے ہی لوگوں کا اعتماد کھو دیا ہے اور جس کا وجود شدید خطرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election 2023 کرناٹک میں کانگریس پارٹی کا منشور جاری، بجرنگ دل پر پابندی کا وعدہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details