وزیر اعظم نریندر مودی 18 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ یہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں سواندھی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والی خواتین نے بندی سے پینٹنگ بنائی ہے۔ یہ پینٹنگ سو فٹ لمبی ہے۔ ان خواتین نے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کرنے کے لیے یہ انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ PM Modi Gujarat visit
ان خواتین نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے شروع کی گئی اس اسکیم سے شہر کی 6000 سے زائد خواتین کے خود روزگار اور خود انحصاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اس لیے وہ وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں۔ 100 فٹ لمبی بندی سے بنی اس پینٹنگ سے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا جائے گا۔ خواتین نے بندی کے ساتھ 100 فٹ لمبے کپڑے پر منفرد پینٹنگ بنائی ہے۔