اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bhopal-Delhi Vande Bharat Expre وزیر اعظم مودی نے بھوپال نئی دہلی وندے بھارت کو ہری جھنڈی دکھائی

وزیر اعظم مودی نے بھوپال سے نئی دہلی کے لیے 11ویں وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی ہے۔ وہیں ریلوے کی وزارت کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ایکسپریس نے ملک میں مسافروں کے سفر کے تجربے کی نئی تعریف کی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 1, 2023, 6:32 PM IST

بھوپال:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں بھوپال-حضرت نظام الدین وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس ٹرین میں 300 بچوں کا ایک گروپ سفر کر رہا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھوپال کے رانی کملا پتی اسٹیشن کے خصوصی طور سے آراستہ پلیٹ فارم پران بچوں سے بات کی اور ٹرین چلنے پر، انہیں ہاتھ ہلاکر رخصت کیا۔بعد میں انہوں نے وہاں منعقدہ ایک جلسہ عام میں ان بچوں کے جوش و جذبے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وندے بھارت ٹرین بدلتے ہوئے ہندوستان کے جوش اور ولولے کی علامت ہے۔ اس روٹ پر چلنے والی یہ پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ہے۔

ریلوے اور ٹیلی کام کے مرکزی وزیر اشونی وشنو، مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلی شیوراج چوہان، ریاستی حکومت کے متعدد وزراء اور عوامی نمائندے وزیر اعظم کے ساتھ اسٹیشن پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے روانگی سے قبل ٹرین کا معائنہ بھی کیا۔ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے صبح 10 بجے بھوپال کے کشابھاو ٹھاکرے ہال میں جوائنٹ کمانڈرز کانفرنس-2023 میں شرکت کی اور تقریباً 3 بجے ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ ریلوے کی وزارت کا کہنا ہے کہ وندے بھارت ایکسپریس نے ملک میں مسافروں کے سفر کے تجربے کی نئی تعریف کی ہے۔ آج بھوپال سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئی یہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرین 11ویں وندے بھارت ایکسپریس ہے۔ اسے مقامی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جوبہترین سفری سہولیات سے آراستہ ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details