اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کل فوجیوں کے ساتھ تھا، آج فوجیوں کی سرزمین پر ہوں: وزیر اعظم مودی

ریاست اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں آدی گرو شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'میں کل دیوالی کے موقع پرسرحد پر اپنے فوجیوں کے ساتھ تھا اور آج میں ان فوجیوں کی سرزمین پر ہوں۔'

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Nov 5, 2021, 5:44 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ 'میں دیوالی کے موقع پر کل سرحد پر اپنے فوجیوں کے ساتھ تھا اور آج میں ان فوجیوں کی سرزمین پر ہوں۔'

آج کیدارناتھ دھام میں پوجا کرنے کے بعد آدی گروشنکر اچاریہ کی سمادھی اور مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ’میں نے تہواروں کی خوشیاں ملک کے بہادر فوجیوں کے ساتھ بانٹی ہیں۔ 130 کروڑ شہریوں کا پیار اور’ آشیرواد‘ لے کر فوج کے جوانوں کے بیچ گیا تھا اور آج انہیں کی سرزمین پر آیا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ہندوستان کی روحانی خوشحالی اور وسعت کا ایک بہت ہی مافوق الفطرت منظر ہے۔ کچھ تجربات اتنے مافوق الفطرت اور لامحدود ہوتے ہیں کہ انھیں لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ کیدارناتھ کی پناہ میں آکر میرا احساس اسی طرح کا ہوتا ہے‘۔

انہوں نے کہا، ’آج آپ سب آدی شنکر اچاریہ کی سمادھی کے دوبارہ قیام کے گواہ بن رہے ہیں۔ آج شنکر اچاریہ روایت سے وابستہ تمام عظیم رشی منی اور ملک کے ہر کونے سے عقیدت مند کیدارناتھ کی اس پاکیزہ سر زمین کے ساتھ ہمیں آشیرواد دے رہے ہیں‘۔


مزید پڑھیں: PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی نے شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نے کہا ،’برسوں پہلے یہاں ہونے والا جو نقصان تھا‘ وہ ناقابل تصور تھا۔ جو لوگ یہاں آتے تھے، وہ سوچتے تھے کہ کیا یہ ہمارا کیدار دھام دوبارہ اٹھ کھڑا ہو گا؟ لیکن میری اندرونی آواز کہہ رہی تھی کہ یہ پہلے سے زیادہ آن بان شان کے ساتھ کھڑا ہوگا‘۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کی صبح کیدارناتھ دھام پہنچے ہیں۔



یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details