اردو

urdu

By

Published : Oct 17, 2022, 8:46 PM IST

ETV Bharat / bharat

PM On High Import Bill خوراک، خام تیل اور کھاد پر غیر ملکی انحصار کو کم کرنا ہوگا، وزیراعظم مودی

انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں وزارت زراعت اور کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے زیر اہتمام پی ایم کسان سمان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ زراعت میں استعمال ہونے والی غذائی اشیاء اور چیزوں کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار کو کم کرنا ہوگا۔ PM Modi Expresses Concern On High Import Bill

PM On High Import Bill
خوراک، خام تیل اور کھاد پر غیر ملکی انحصار کو کم کرنا ہوگا، وزیراعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو خوراک، خام تیل اور کھاد کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زراعت کو جدید اور پرکشش بنانا ہوگا۔ انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں وزارت زراعت اور کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے زیر اہتمام پی ایم کسان سمان سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ زراعت میں استعمال ہونے والی غذائی اشیاء اور چیزوں کے لیے بیرونی ممالک پر انحصار کو کم کرنا ہوگا۔ PM Modi Expresses Concern On High Import Bill

انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل، خام تیل اور کھاد کی درآمد پر ہر سال لاکھوں کروڑوں روپے بیرونی ممالک کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔ حکومت بیرون ملک سے 75 سے 80 روپے کلو میں یوریا خریدتی ہے اور کسانوں کو پانچ سے چھ روپے فی کلو دینا پڑتا ہے۔ اس سے حکومت پر سالانہ 2.5 لاکھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو فیول پر کام جاری ہے اور گاڑیاں ایتھنول سے چلائی جارہی ہیں۔ خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے مشن پام آئل بھی جاری ہے۔ تیل کے بیجوں کی پیداوار بڑھا کر خوردنی تیل کی درآمدات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کسانوں نے دالوں کی درآمدات میں کمی کرکے اس کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ کر کے دکھایا ہے۔PM On High Import Bill

یہ بھی پڑھیں: PM Kisan Samman Nidhi مودی نے پی ایم کسان سمان کی 12ویں قسط جاری کی

زراعت کے میدان میں اسٹارٹ اپس کے بڑھتے ہوئے رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ زراعت کو منافع بخش بنانے میں اس کا بڑا تعاون ہے۔ جہاں پہلے 100 اسٹارٹ اپ تھے۔ اب ان کی تعداد بڑھ کر 3000 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراسیسڈ فوڈ میں بھی حصہ داری بڑھ رہی ہے اور 2014 سے پہلے ملک میں صرف دو بڑے فوڈ پارک تھے، جو اب بڑھ کر 23 ہو گئے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details