اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری مہاپاترا کا انتقال، وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس - اردو نیوز

ڈیپارٹمنٹ فار پروموشن انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری گورو پرساد مہاپاترا کا کووڈ کے سبب ہفتہ کے روز یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔

DPIIT Secretary guruprasad mahapatra
گورو پرساد مہاپاترا

By

Published : Jun 19, 2021, 2:18 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاپاترا کے انتقال پر افسوس ظاہر کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کر کے کہا 'ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری گورو پرساد مہاپاترا کے انتقال سے دکھی ہوں۔ میں نے ان کے ساتھ گجرات اور مرکز میں کام کیا ہے۔ انہیں انتظامی امور کی گہری سمجھ تھی اور انہیں اختراعی تجربات کے لئے جانا جاتا تھا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے تیئں میری تعزیت۔ اوم شانتی۔'

ٹویٹ

وہیں وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے انڈین سول سروس (آئی اے ایس) افسر کی موت پر افسوس ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری ڈاکٹر گوروپرساد مہاپاترا کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔

مزید پڑھیں:

Milkha Singh: فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کا انتقال، آخری رسومات آج

گوئل نے ٹویٹ کیا کہ 'ان کی طویل خدمات اور ملک کے تیئں خودسپردگی نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اڈیشہ میں پیدا ہونے والے آئی اے ایس افسر کو رواں سال اپریل میں ایمس میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ گجرات کیڈر کے 1986 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر تھے۔ وہ مشہورادیب مرحوم مہاپاترا نیلامنی ساہو کے بیٹے تھے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details