اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Queen Elizabeth II Death صدر مرمو اور مودی نے الزبتھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا کہ 'ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم کو ہمارے دور کی ایک باوقار حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔' Modi expresses condolences on Elizabeth death

مودی نے الزبتھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا
مودی نے الزبتھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا

By

Published : Sep 9, 2022, 7:10 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، 'میری ہمدردیاں برطانیہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا، "ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ ملکہ الزبتھ دوم کو ہمارے دور کی ایک باوقار حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ Modi expresses condolences on Elizabeth death

انہوں نے اپنی قوم اور لوگوں کو متاثر کن قیادت دی ہے۔ عوامی زندگی میں ان کے وقار اور شائستگی سے لوگوں کوسیکھناچاہیے۔ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے خاندان اور برطانیہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔" انہوں نے کہا، "میں 2015 اور 2018 میں برطانیہ کے دورے کے دوران ملکہ الزبتھ دوم سے ملا تھا۔ میں ان کی گرمجوشی اور مہربانی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: Queen Elizabeth II Health برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کا انتقال

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے مجھے ایک رومال دکھایاتھا، جو مہاتما گاندھی نے ان کی شادی میں ملکہ کو تحفے میں دیا تھا۔" قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ جمعرات کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

وہیں صدر دروپدی مرمو نے بھی برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ صدر مرمو نے ٹویٹ کیا: "برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال سے دنیا نے ایک عظیم انسان کو کھو دیا ہے۔ میں برطانیہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔" غم اور شاہی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ Murmu expresses condolences on Elizabeth death

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details