نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے وڈوڈرا میں سڑک حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔Vadodara Accident
وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ روپے ایکس گریشیا جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ میں لکھا 'وڈوڈرا ضلع میں سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع سے دکھی ہوں۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔ ہر مرنے والے کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔