کرناٹک میں کانگریس کی جیت پر وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ آیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کو ان کی جیت پر مبارکباد بھی دی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے لکھا، 'کرناٹک اسمبلی انتخابات میں جیت پر کانگریس پارٹی کو مبارکباد۔ عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے میری ان کے لیے نیک خواہشات۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی مزید جوش و خروش کے ساتھ کام کرے گی۔ وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کارکنان کی اس محنت کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کرناٹک انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کی۔ میں بی جے پی کارکنوں کی محنت کو سلام کرتا ہوں۔ آنے والے وقتوں میں ہم مزید تیاری کے ساتھ کرناٹک کی خدمت کریں گے۔
Karnataka Polls وزیراعظم مودی نے کانگریس کو مبارکباد دی - کرناٹک اسمبلی انخابات 2023
کرناٹک اسمبلی انخابات 2023 میں کانگریس کو واضح اکثریت ملی ہے۔ اس کامیابی کے بعد کانگریس کارکنان اور اعلی رہنما کافی جوش و خروش میں نظر آ رہے ہیں، پارٹی دفتر میں جشن کا ماحول ہے۔ اس جیت پر وزیر اعظم مودی کانگریس کو ٹویٹ کے مبارکباد دی ہے۔
کرناٹک انتخابات میں شکست کے بعد وزیر اعلی بسواراج بومئی کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ بومئی نے کہا کہ پارٹی میٹنگ میں اس پر بات کی جائے گی کہ کیا ہمارے خلاف گیا ہے۔ بومئی نے کہا کہ اندرونی لڑائی کے علاوہ اور بھی وجوہات تھیں جن کی وجہ سے ایسا ہوا۔ بومئی نے مزید کہا کہ پارٹی اب لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کردے گی۔ شیگاؤں اسمبلی سیٹ سے اپنی جیت پر بومئی نے کہا، "مجھے چوتھی بار جیت دلانے کے لیے شیگاؤں کے لوگوں کا شکریہ۔'
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک میں کانگریس نے لہرایا جیت کا پرچم، بڑے فرق کے ساتھ بی جے پی اقتدار سے بے دخل