نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ملیکارجن کھرگے کو کانگریس صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ 'انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کے طور پر ملیکارجن کھرگے جی کو ان کی نئی ذمہ داری پر میری نیک خواہشات۔ ان کی آئندہ مدت کار ثمرآور ہو۔'PM Modi congratulated Kharge
دوسری جانب کانگریس کے سینئر لیڈر اور کیرالہ کے ترواننتا پورم سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے بدھ کو ملیکارجن کھرگے کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔