وزیر اعظم کی صدارت میں ہوئی اس جائزہ میٹنگ PM Modi Chairs Covid Review Meet میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویا، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، کابینہ سکریٹری راجیو گاؤبا، ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا، شہری ہوابازی کے سکریٹری راجیو بنسل اور دیگر نے شرکت کی۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ونے کمار ترپاٹھی اور دیگر افسران موجود تھے۔ یہ اجلاس ایک بار پھر بڑھتے ہوئے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے درمیان بلایا گیا تھا۔
پچھلے ماہ بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے کووڈ کی صورتحال اور اومیکرون کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی تھی۔ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں کووڈ ویکسینیشن Covid Vaccination، کورونا وبا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کی تیاریوں اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کووڈ ویکسینیشن فراہم کرنے اور ہیلتھ ورکرز، کورونا واریئرز اور بزرگ شہریوں کو اضافی ویکسین فراہم کرنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
بچوں کی ویکسینیشن 3 جنوری سے شروع Vaccination for Children Begins ہو چکی ہے، جبکہ اہل آبادی کو اضافی کووڈ ویکسین کل 10 جنوری سے دی جائے گی۔ دو کروڑ سے زیادہ بچوں کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔حالیہ دنوں میں ملک میں کورونا کی وبا ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کل کووڈ ویکسینیشن 151.57 کروڑ سے تجاوز ہوگئی ہے۔ ملک میں کووڈ مریضوں کی تعداد بڑھ کر پانچ لاکھ 90 ہزار 64 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 1.66 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 10.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔