اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Cabinet Reshuffle: نئے وزراء نے قلمدان سنبھال لیا - لیکھی، سنگھ نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کا عہدہ سنبھالا

مرکزی حکومت نے کابینہ میں توسیع کی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے وزراء کو ان کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مجموعی طور پر پندرہ اراکین پارلیمنٹ نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔

PM Modi Cabinet 2.0: New Ministers take over
مرکزی کابینہ میں توسیع: نئے وزراء نے قلمدان سنبھالا

By

Published : Jul 8, 2021, 8:38 PM IST

Updated : Jul 8, 2021, 9:32 PM IST

  • انوراگ ٹھاکر نے وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھالا

نئے وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج صبح اپنی نئی ذمہ داری سنبھالی۔ انوراگ سنگھ ٹھاکر صبح 9.30 بجے شاستری بھون میں وزارت اطلاعات و نشریات پہنچے جہاں ان کا محکمہ سکریٹری امیت کھرے نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

  • ہردیپ سنگھ پوری نے وزارت پٹرولیم کا چارج سنبھال لیا

بدھ کے روز کابینہ کے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد مسٹر ہردیپ سنگھ پوری نے آج پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کا چارج سنبھال لیا پوری آج سہ پہر وزارت پٹرولیم پہنچے، جہاں ان کا وزارت کے افسران نے استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چارج لینے کی رسم مکمل کیں۔

چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا کہ ان کا مقصد قدرتی گیس کے استعمال اور خام تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ کرکے توانائی کے معاملے میں ملک کو خود انحصاری کی طرف لے جانا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2030 تک ملک کی توانائی کی کھپت میں قدرتی گیس کا حصہ 15 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وہ ایسا کرنے کے لئے کام کریں گے۔

  • بھوپندر یادو اور رامیشور تیلی نے وزارت محنت و روزگار کا چارج سنبھالا

مرکزی وزیر بھوپندر یادو اور وزیر مملکت رامیشور تیلی نے جمعرات کے روز وزارت محنت و روزگار کی ذمہ داری سنبھالی۔ مسٹر یادو صبح میں شرم شکتی بھون میں وزارت محنت و روزگار پہنچے اور چارج سنبھال لیا۔ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ سکریٹری اپوروا چندر نے مسٹر یادو اور مسٹرتیلی کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ذمہ داری پوری صلاحیت کے ساتھ نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم اور عوام کی توقعات کے مطابق رہنے کی پوری کوشش کریں گے۔

مسٹر یادو راجیہ سبھا کے ممبر ہیں اور راجستھان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ پارلیمانی کمیٹیوں کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ انشورنس اور دیوالیہ کوڈ، 2015 پر مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔ فی الحال وہ سروگیسی (ریگولیشن) بل 2019 پر راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔

چارج سنبھالنے کے بعد مسٹر یادو اور مسٹرتیلی نے وزارت کے اعلی افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور وزارت میں جاری زیر التواء اور تازہ ترین مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ نئے آئیڈیا کو کھلے عام تقسیم کیاجانا چاہئے اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے تاکہ ملک میں منظم اور غیر منظم سیکٹروں کے کروڑوں کارکنوں کے لئے موزوں پالیسیاں اور اسکیمیں تیار اور ان پر عمل درآمد کیا جاسکے۔

  • رام ولاس پاسوان کا سیاسی جانشین میں ہوں: پارس

مودی سرکار کی کابینہ میں بدھ کے روز شامل کیے گئے پشوپتی کمار پارس نے آج دعوی کیا کہ وہ اپنے بھائی مرحوم رام ولاس پاسوان کے اصلی جانشین ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریزکی وزارت کے نئے وزیر کی حیثیت سےعہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹرپارس نے آج کہاکہ' رام ولاس پاسوان کا سیاسی جانشین میں ہوں۔ چراغ (پاسبان) ان کی جائیداد کے وارث ہوسکتے ہیں'۔ سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی موت کے بعد ان کی لوک جن شکتی پارٹی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ باغی اراکین پارلیمنٹ نے ایک میٹنگ میں رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان کی جگہ مسٹر پارس کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا، جسے مسٹر چراغ نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ ان کا دعوی ہے کہ وہ اب بھی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ہیں۔

  • گری راج سنگھ نے دیہی ترقی کے وزیر کے طورپر چارج سنبھالا

مسٹر گری راج سنگھ نے آج مرکزی دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیرمملکت کی ذمہ داری سنبھال لی۔ مسٹر سنگھ نے ٹوئٹ کرکے اپنے ذمہ داری سنبھالنے کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے نئی ذمہ داری سونپنے اور اعتماد کا اظہار کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کا دل سے شکریہ ادا کیا۔ مسٹر سنگھ اس سے پہلے جانوروں کی پرورش، ڈیری اور فشریز کے وزیر تھے۔

دیہی ترقی کے وزیر کی ذمہ داری سنبھال رہے نریندر سنگھ تومر اور دیگر معزز شخصیتوں کی موجودگی میں مسٹر سنگھ کا ان کے کمرے میں استقبال کیا گیا۔ دیہی ترقی کی وزیرمملکت سادھوی نرنجن جیوتی بھی استقبال کے دوران موجود رہیں۔ مسٹر تومر اب وزیر زراعت ہیں۔

  • مروگن نے مرکزی وزیر کی ذمہ داری سنبھالی

تمل ناڈو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ایل مروگن نے جمعرات کو فشریز، جانورورں کی پرورش اور ڈیری ڈیولپمنٹ کے وزیرمملکت کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ مسٹر مروگن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ وہ ریاست او مرکزی حکومت کے مابین پل کا کام کریں گے اور ماہی گیروں کے مفادا ت کے تحفظ کے لیے اقداما ت کریں گے۔ مسٹر مروگن کو اطلاعات ونشریا ت کی وزارت کے وزیر مملکت کی بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مسٹر مروگن نے کہاکہ میں ماہی گیروں کے مفادات کی حفاظت اور سمندری دولت میں اضافہ میں کے لیے اقدامات کروں گا۔ میں اسے ایک عہدہ کے طورپر نہیں دیکھتا۔ مرکزی وزیرمملکت کے طورپر میری تقرری میرے لئے قوم کی خدمت کرنے کا موقع ہے۔ میں تملناڈو کی ترقی کے لئے سخت محنت کروں گا۔

  • انوپریہ پٹیل نے کامرس اینڈ انڈسٹری وزارت میں وزیر مملکت کی ذمہ داری سنبھالی

مرکزی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے جمعرات کو کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت میں اپنی ذمہ داری سنبھال لی محترمہ پٹیل صبح ادیوگ بھون پہنچیں اور کامرس اینڈ انڈسٹری وزارت میں وزیرمملکت کا چارج سنبھالا۔ وزارت میں سینئر حکام نے محترمہ پٹیل کا استقبال کیا محترمہ پٹیل مرزاپور لوک سبھا سیٹ سے منتخب ہوئی ہیں۔ وہ ا س سے قبل صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزار ت میں وزیرمملکت کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔

  • ڈاکٹر کراڈ نے وزیر مملکت برائے خزانہ کا عہدہ سنبھالا

ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ نے آج یہاں نارتھ بلاک میں وزیر مملکت برائے خزانہ کا عہدہ سنبھالا۔ ڈاکٹر کراڈ راجیہ سبھا کے ممبر ہیں اور وہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔ پیشے سے 64 سالہ ڈاکٹر کراڈ مراٹھواڑہ قانونی ترقیاتی کارپوریشن کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

کل مودی حکومت کی کابینہ میں توسیع میں ڈاکٹر کراڈ کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا اور ڈاکٹر کراڈ کو یہ عہدہ انوراگ ٹھاکر ، جو وزیر مملکت برائے خزانہ تھے، کی ترقی اور کابینہ کا وزیر بنانے کے بعد دیا گیا ہے۔

  • لیکھی، سنگھ نے وزیر مملکت برائے امور خارجہ کا عہدہ سنبھالا

مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد وزارت خارجہ کے دونوں وزرائے مملکت مسز میناکشی لیکھی اور ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ نے آج ساؤتھ بلاک میں واقع وزارت میں اپنی اپنی ذمہ داری سنبھالی۔

ڈاکٹر سنگھ اور مسز لیکھی کا سکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے سہ پہر کے وقت خیر مقدم کیا۔ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد دونوں وزرائے مملکت نے ضروری معلومات حاصل کرنے کے لئے سکریٹری خارجہ اور وزارت کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگیں کیں۔

وزارت خارجہ میں اب تین وزرائے مملکت ہیں۔ 30 مئی 2019 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی دوسری میعاد کے آغاز پر ڈاکٹر ایس جے شنکر کو وزیر خارجہ اور مسٹر وی مرلی دھرن کو وزیر برائے امور خارجہ مقرر کیا تھا۔ 7 جولائی کو مزید دو اور وزرائے مملکت برائے امورخارجہ مقررکئے گئے ہیں۔ڈاکٹرجے شنکر نے نئے وزیروں کے محکموں کے اعلان کے بعد گذشتہشب ایک ٹویٹ میں دونوں وزرائے مملکت کا خیرمقدم کیا تھا۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہم مل کر بیرون ملک ہندوستان کے مفادات کو موثر انداز میں فروغ دیں گے۔

  • راجیو چندر شیکھر نے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے نئے وزیر مملکت نے عہدہ سنبھالا

نئے وزیر مملکت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی راجیو چندر شیکھر نے آج یہاں الیکٹرانک نکیتن واقع وزارت میں اپنا چارج سنبھال لیا۔ مسٹر چندرشیکھر الیکٹرانک نکیتن پہنچے، جہاں الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے سکریٹری اجے کمار ساہنی نے ان کا استقبال کیا۔

Last Updated : Jul 8, 2021, 9:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details