اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Modi Briefs Kovind over Ukraine Crisis: مودی نے کووند کو روس یوکرین مسئلے پر مطلع کیا - مودی اور کووند کی ملاقات

وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو صبح صدر رام ناتھ کووند سے ملاقت کی اور انہیں روس یوکرین بحران سے پیدا حالات سمیت مختلف مسئلوں پر جانکاری دی۔ PM Modi briefs President Kovind over Ukraine crisis

مودی نے کووند کو روس یوکرین مسئلے پر مطلع کیا
مودی نے کووند کو روس یوکرین مسئلے پر مطلع کیا

By

Published : Mar 1, 2022, 1:47 PM IST

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو صبح صدر رام ناتھ کووند سے ملاقت کی اور انہیں روس یوکرین بحران سے پیدا حالات سمیت مختلف مسئلوں پر معلومات دی۔PM Modi briefs President Kovind on Ukraine crisis



اعلی عہدے کے حکام کے ذرائع کے مطابق،وزیراعظم نے ملاقات کے دوران صدر کو روس یوکرین پر کئے گئے حملے سے پیدا حالات کی معلومات دی۔انہوں نے صدر کو یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو خصوصی طورپر طلبہ کو وطن لائے جانے کے بارے میں کی جارہی حکومت کی کوششوں سے مطلع کرایا۔



واضح رہے کہ حکومت یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبہ کو واپسلانے کےلئے آپریشن گنگا چلا رہی ہے اور اس کے تحت ابھی تک کئی ہزار طلبہ کو واپس لایا جا چکا ہے۔ان کوششوں میں تیزی لانے کےلئے حکومت نے پیر کو اپنے چار وزرا کو یوکرین کے پڑوسی ملکوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ وزیر ان ملکوں میں یوکرین سے سڑک راستے پہنچنے والے طلبہ کی صحیح سلامت اور تیزی سے واپسی کےلئے انتظام کرانے کا کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔Russia Ukraine War: یوکرین میں پھنسے 182 بھارتی شہری ممبئی پہنچے



(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details