نریندر مودی نے آسام کے وزیراعلی ہمنت بسوا سرما سے بات کی اور ریاست میں سیلاب کے حالات کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم مودی نے ہمنت بسوا سرما کو مرکز سے مکمل حمایت اور ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'آج صبح چھ بجے وزیراعظم نریندر مودی جی نے مجھ سے آسام میں سیلاب کے حالات کے بارے میں جانکاری لیتے ہوئے بات چیت کی۔ میں نے اس قدرتی آفت کی وجہ سے لوگوں کو ہو رہی مشکلات کے بارے میں اپنی تشویش کے بارے میں وزیراعظم کو مطلع کیا۔ وزیراعظم نے مرکز ی حکومت سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ Modi to Provide help to flood victims
PM Modi on Assam Flood: مودی کی آسام سیلاب متاثرین کو مدد کی یقین دہانی - آسام میں سیلابی صورتحال پر مودی کی نظر
وزیراعظم نریندر مودی نے آسام سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقینی دہانی کرائی۔ PM Modi Assured All Help for Flood Prone
آسام میں سیلابی صورتحال
واضح رہے کہ پچھلے پانچ دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ریاست کی اہم ندیوں کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر بڑھنے کی وجہ سے آئے سیلاب سے ہوجئی اور نگاؤں سمیت 25 اضلاع میں کم از کم 11 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق 72 ریونیو بلاکس کے تحت آنے والے 2930 گاؤں اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں۔ Assam Flood Situation