وزیراعظم نریندر مودی گردابی طوفان 'یاس' سے متاثرہ علاقوں میں ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے ہوائی سروے کی اور صورتحال کا جائزہ لینے جمعرات کو اڈیشہ اور مغربی بنگال کے دورے کے لیے پہنچے۔
مسٹر مودی کی ہوائی اڈے پر اڈیشہ کے گورنر گنیش لال، وزیراعلیٰ نوین پٹنایک، مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور پرتاپ سارنگی، چیف سکریٹری ایس سی مہاپاتر، پولیس ڈائریکٹر جنرل ابھے اور اسپیشل ریلیف کمشنر پی کے جینا نے خیرمقدم کیا۔
مسٹر مودی نے پہنچنے کے فوراً بعد ہی معزز لوگوں کے علاوہ ریاست کے دیگر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ (review meeting with Odisha)بھی کی۔