جوہانسبرگ: وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس سربراہی کانفرنس میں شرکت کے کے لئے منگل کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ پہنچ گئے۔ وزیراعظم کا واٹر کلوف ایئر فورس بیس پر رسمی استقبال کیا گیا۔ مودی کا استقبال جنوبی افریقہ کے نائب صدر نے کیا۔ پی ایم مودی کے استقبال کے لیے روایتی قبائلی رقص بھی پیش کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے وہاں موجود بھارتی نژاد لوگوں سے بھی ملاقات کی۔
برکس گروپ میں بھارت کے علاوہ چین، روس، جنوبی افریقہ اور برازیل بھی شامل ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ بھی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ پہنچ گئے ہیں۔ برکس سربراہی کانفرنس 22 سے 24 اگست تک جوہانسبرگ میں منعقد ہوگی۔ وزیراعظم 24 اگست تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں قیام کریں گے۔ اس دوران وہ بعض رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔