اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کی لوگوں سے تحائف کی نیلامی میں شرکت کی اپیل - केंद्रीय संस्कृति मंत्रालय

مرکزی وزارت ثقافت وزیر اعظم کی طرف سے موصول ہونے والے تحائف اور مومنٹو کی آن لائن نیلامی کررہی ہے۔

وزیراعظم کی لوگوں سے تحائف کی نیلامی میں شرکت کی اپیل
وزیراعظم کی لوگوں سے تحائف کی نیلامی میں شرکت کی اپیل

By

Published : Sep 19, 2021, 4:03 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مومنٹو (یادگاری) اور تحائف کی نیلامی میں حصہ لیں اس سے ملنے والی رقم دریائے گنگا کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اتوار کو ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا 'کئی برسوں میں مجھے بہت سے تحائف اور مومنٹو ملے ہیں جن کی نیلامی کی جا رہی ہے۔ ان میں ہمارے اولمپک کھلاڑیوں کی طرف سے دی گئی خصوصی یادگاری بھی شامل ہے۔ اس نیلامی میں آپ لوگ شامل ہوں۔ اس سے حاصل ہونے والی رقم 'نمامی گنگا اسکیم' کے لیے استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں حال ہی میں ختم ہونے والے اولمپکس کھیلوں کے بعد کھلاڑیوں کی جانب سے انہیں یہ یادگاری دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم جلیانوالا باغ میموریل قوم کے لئے وقف کریں گے

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزارت ثقافت وزیر اعظم کی طرف سے موصول ہونے والے تحائف اور مومنٹو کی آن لائن نیلامی کر رہی ہے۔

وزیراعظم کی سالگرہ پر شروع ہونے والی یہ نیلامی 7 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ نیلامی کے عمل میں تقریبا 1300 تحائف شامل کیے گئے ہیں۔ اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کے نیزے کی قیمت 1.5 کروڑ روپے ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details