اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

President and PM Wishes nation on Diwali مرمو، مودی نے باشندگان وطن کو دیوالی کی مبارکباد دی

صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو روشنیوں کے تہوار پر ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیا، تمام ہم وطنوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد روشنی اور خوشی کے اس مقدس تہوار پر آئیے علم اور توانائی کے دیئے جلا کر ضرورت مندوں کی زندگیوں میں خوشیاں لانے کی کوشش کریں۔ میں اس تہوار پر تمام ہم وطنوں کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا گوہوں۔President and PM Wishes nation on Diwali

By

Published : Oct 24, 2022, 8:40 PM IST

مودی نے باشندگان وطن کو دیوالی کی مبارکباد دی
مودی نے باشندگان وطن کو دیوالی کی مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ذریعہ کہا کہ تمام باشندگان وطن کو دیوالی کی نیک خواہشات۔ دیوالی روشنیوں کا تہوار ہے۔ دعا ہے کہ یہ مقدس تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں، خوشحالی اور اچھی صحت لائے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کی دیوالی فیملی اور دوستوں کے ساتھ شاندار گزرے گی۔PM Modi And Presiddent Murmu Congratulates Nation On diwali

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے بھی ہم وطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کی بہت بہت مبارکباد! روشنی کا یہ تہوار ہماری زندگیوں میں حکمت، نیکی اور خوشحالی لائے۔ جگمگاتے ہوئے دیوں کی چمک ہمارے ملک کو امید، خوشی، صحت اور ہم آہنگی سے روشن کرے۔

یہ بھی پڑھیں:Rishi Sunak confirmed as UK PM بھارتی نژاد رشی سونک برطانیہ کے اگلے نئے وزیراعظم ہوں گے


وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا، "آپ سب کو دیوالی کی نیک خواہشات۔ خداسے دعا ہے کہ یہ مقدس تہوار آپ کی زندگی میں خوشیاں، خوشحالی اور صحت لائے۔ دیوالی مبارک۔PM Modi And Presiddent Murmu Congratulates Nation On diwali

ABOUT THE AUTHOR

...view details