نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بحریہ کے سیمینار Naval Innovation and Indigenisation Organisation Seminar سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں قومی سلامتی کے لیے خطرات چوطرفہ ہو چکے ہیں اور جنگ کا طریقہ کار بھی بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہم اپنے دفاع کا تصور صرف زمین، سمندر اور آسمان تک کرتے تھے۔ اب دائرہ خلا کی طرف بڑھ رہا ہے، سائبر اسپیس کی طرف بڑھ رہا ہے، اقتصادی، سماجی فضا کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جیسے جیسے بھارت عالمی سطح پر خود کو قائم کر رہا ہے، پروپیگنڈے اور غلط معلومات کے ذریعے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔PM Modi Addresses Navy Seminar
انہوں نے کہا کہ ملک کو خود انحصار بنا کر ہی ہمارے مفادات کو نقصان پہنچانے والی قوتیں خواہ ملک میں ہوں یا بیرون ملک ان کی ہر کوشش کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہر شہری کو آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے 75 دیسی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کو قوم کے نام وقف کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا قدم ہے اور اس تعداد کو مسلسل بڑھانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ جب بھارت اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائے تو ہماری بحریہ غیر معمولی بلندیوں تک پہنچ جائے۔PM Modi Addresses Navy Seminar
انہوں نے آزادی سے قبل ملک کے دفاعی شعبے کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بندوقیں اور مشین گنیں اعلیٰ ترین سمجھی جاتی تھیں اور بڑی تعداد میں برآمد کی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاؤٹزر، ایشا پور رائفل فیکٹری میں بنائی جانے والی مشین گنیں اعلیٰ سمجھی جاتی تھیں۔ ہم بہت بڑی تعداد میں انہيں ایکسپورٹ کیا کرتے تھے۔ لیکن پھر کیا ہوا کہ ایک وقت میں ہم اس علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے درآمد کنندہ بن گئے۔PM Modi Addresses Navy Seminar
یہ بھی پڑھیں: PM Modi's Concern About Pasmanda Muslims: پسماندہ مسلمانوں پر وزیراعظم کے بیان کا خیر مقدم
انہوں نے کہاکہ بھارت کا دفاعی شعبہ آزادی سے پہلے بھی بہت مضبوط ہوا کرتا تھا۔ آزادی کے وقت ملک میں 18 آرڈیننس فیکٹریاں تھیں جہاں سے توپوں سمیت کئی قسم کا فوجی سازوسامان ہمارے ملک میں بنایا جاتا تھا۔ دوسری عالمی جنگ میں ہم دفاعی ساز و سامان کے ایک اہم سپلائر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے حکومت گزشتہ دہائیوں سے سبق لیتے ہوئے ایک نیا ماحولیاتی نظام تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے دفاعی تحقیق اور ترقی کو نجی شعبے، اکیڈمی، ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ حکومت نے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ہے اور اسے ترقی کے لیے استعمال کرنے کے اقدامات بھی کیے ہیں۔ دفاعی خریداری مقامی کمپنیوں سے کی جا رہی ہے، جس سے دفاعی درآمدات میں تقریباً 21 فیصد کمی آئی ہے۔PM Modi Addresses Navy Seminar
یو این آئی