وزیراعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت فیسٹول کو ہندوستانی صنعت کے لئے یہ بہت بڑا موقع قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ خودکفیل ہندوستان مہم کی کامیائی کی بہت بڑی ذمہ داری ہندوستانی صنعت پر ہے۔
مودی نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی آئی آئی کی یہ میٹنگ اس بار 75ویں یوم آزادی کے ماحول میں، آزادی کے امرت فیسٹول کے درمیان ہورہی ہے۔ ہندوستانی صنعت کے لیے یہ بہت بڑا موقع ہے، جس سے وہ دنیا کے نئے عزائم اور نئے اہداف حاصل کرسکیں گے۔