وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوم جن اوشدھی کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جن اوشدھی ڈاکٹر، جن اوشدھی جیوتی اور جن اوشدھی سارتھی، یہ تین اہم اعزاز حاصل کرنے والے تمام ساتھیوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جن اوشدھی منصوبہ کو ملک کے تمام علاقوں میں پہنچانے والے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے والے کچھ لوگوں سے آج مجھے بات کرنے کا موقع ملا اور جو بات ہوئی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ منصوبہ سے غریبوں اور خاص طور پر درمیانہ طبقہ کے کنبے فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن اوشدھی یوجنا خدمت اور ملازمت دونوں کا وسیلہ بن رہا ہے، جن اوشدھی مراکز میں سستی دواؤں کے ساتھ نوجوانوں کو آمدنی کے ذرائع بھی مل رہے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک ہزار سے زیادہ جن اوشدھی مرکز ہیں، جن کو خواتین چلارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم بیٹیوں کی خود انحصاری پر بھی زور دے رہی ہے۔ اس اسکیم سے پہاڑی علاقوں میں، شمال مشرق میں، قبائلی علاقوں میں آباد لوگوں کو سستی دوائیں پہنچانے میں مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 7،500 ویں سنٹر کا افتتاح ہوگیا ہے۔ 6 سال قبل ملک میں ایسے 100 مراکز بھی نہیں تھے۔ ہم 10،000 کے ہدف کو جلد سے جلد پورا کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس اسکیم سے فارما سیکٹر میں نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔ آج میڈ ان انڈیا کی دوائیں اور سرجیکل کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج نہ صرف موٹے دانوں کو زیادہ پیدا کیا جا رہا ہے بلکہ اب بھارت کے اقدام پر اقوام متحدہ نے سال 2023 کو میلیٹس کا بین الاقوامی سال بھی قرار دیا ہے۔