اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اطلاعات کے دور میں بھارت بہت آگے جاسکتا ہے'

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی ٹیکنالوجی کو پوری دنیا کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر میں بھارتی تکنیک کو عمل میں لایا جائے۔

pm modi
فائل

By

Published : Nov 19, 2020, 10:50 PM IST

نریندر مودی نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین روزہ بنگلور ٹیک سمٹ (بی ٹی ایس 2020) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور ملک بھارت کا مقام ایسا ہے کہ وہ اطلاعات کے دور میں بہت آگے جاسکتا ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ، 'بطور ملک بھارت کو وہ حیثیت حاصل ہے کہ وہ اطلاعات کے دور میں بہت آگے جاسکتا ہے۔ ہمارے پاس عمدہ صلاحیتوں کے ساتھ ہی ایک بہت بڑی مارکیٹ بھی ہے۔ ہماری مقامی ٹیکنالوجی عالمی ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے منصوبہ جاتی فیصلوں کا مقصد ہمیشہ ٹیک اور اختراع کی صنعت کو سہل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ، 'ہم پوری طرح سے باخبر رہ کر اپنی مصنوعات کی جدت کو اعلی سطح پر لے جانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔'

وزیراعظم مودی نے خصوصی طور پر ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، 'ڈیجیٹل انڈیا کی وجہ سے اب ہمارا ملک ایک زیادہ انسانی مرکوز ترقی کے نقطہ نظر کا گواہ بن رہا ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہمارے شہریوں کی زندگیوں میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں اور اس کے فوائد واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔'

وزیر اعظم نے کہا کہ، 'ہمارے پاس جدت طرازی کے شعبے میں لامحدود صلاحیت موجودہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ مل کر ہندوستان سائبر سے متعلق ٹیکنالوجی پر کام کرے گا۔'

آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ مارسن نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا جمہوریت اور ٹکنالوجی کے بارے میں یکساں خیالات رکھتے ہیں، اس لیے دونوں ممالک اپنے عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:

’سی بی آئی تحقیقات کے لیے ریاستی حکومت کی رضامندی ضروری‘


تین روزہ ٹیک سمٹ میں 25 ممالک کی 250 سے زیادہ کمپنیاں، چار ہزار مندوبین اور 20 ہزار سے زیادہ افراد شرکت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details