وزیراعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری میں بدھ کو صبح ہوئے خطرناک سڑک حادثہ میں مارے جانے والے لوگوں کے اہل خانہ کے لئے دو دو لاکھ روپے کی ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔
نریندر مودی نے مرنے والوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اس حادثہ میں مرنے والے لوگوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم قومی راحتی فنڈ سے دو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا آندھراپردیش کے مغربی گوداوری At Least 9 Feared Dead As Bus Falls Into Rivulet In West Godavari Districtمیں سڑک حادثہ میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ کو پی ایم این آر ایف کی طرف سے دو دو لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی۔
خیال رہے کہ مغربی گوداوری ضلع کے جنگا ریڈی گوڈیم میں بدھ کو ہوئے سڑک حادثہ میں راج پتھ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(اے پی ایس آر ٹی سی) کی بس کے جلیرو نالہ میں گرجانے سے نو مسافروں کی موت اور نو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اشوراوپیٹ سے جنگا ریڈی گڈیم جارہی بس میں 40سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ بس ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد پل سے 30فٹ اونچائی سے نالہ میں گر گئی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ جس کے بعد نزدیک کے ماہی گیروں اور راہ گیروں نے کچھ مسافروں کو بچایا لیکن تب تک پانچ خواتین سمیت نو مسافروں کی موت ہوچکی تھی۔ مرنے والوں میں بس ڈرائیور چنا راو بھی شامل ہے۔
زخمیوں کو جنگا ریڈی گوڈیم کے سرکاری جنرل اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔