روسی حکام نے منگل کے روز بتایا کہ روس کے مشرقی علاقے کامچٹکا میں طیارہ - جس میں 28 افراد سوار تھے لاپتہ ہوگیا۔
مقامی ایمرجنسی عہدیداروں نے بتایا کہ این - 26 طیارہ جس میں 22 مسافر اور 6 عملہ شامل تھے، پیٹرو واولوسک - کامچٹسکی شہر سے پلانا جارہا تھا، لاپتہ ہو گیا اور ریڈار پر بھی اس کے نشان نہیں مل رہے ہیں۔